حیدرآباد۔8۔اپریل(اعتماد نیوز)عین انتخابات کے دن یعنی کل بی جے پی کی جانب
سے انتخابی منشور کے اجرا اور رام مندر کے مسئلہ کو دوبارہ منظر عام پر
لانے پر ملک کی سیاسی جماعتیں بی جے پی پر تنقید کر رہی ہیں۔چنانچہ کانگریس
نے اس عمل کو عوام کو مشتعل کرنے کا ہتھکنڈہ قرار
دیتے ہوئے الیشکن کمیشن
کو شکایت کی۔کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی کا
انتخابی منشور فرقہ پرستی کے آثار کو ظاہر کرتا ہے۔سی پی آئی نے کہا کہ بی
جے پی کا انتخابی منشور آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہے۔بی ایس پی سربراہ مایا
وتی نے بھی بی جے پی کے عمل پر شدید تنقید کی۔